روس کیساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے تیار ہیں، چیئرمین سینیٹ

روس کیساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے تیار ہیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام اباد(وقائع نگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے روس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم خطے اور خاص طور پر افغانستان میں امن و استحکام لانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں روس کے سفیر البرٹ خوریو سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا، چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے ۔ ہم روس کے ساتھ توانائی ، دفاع ، خوراک اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لئے طویل مدتی ، کثیر الجہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پارلیمانی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ روسی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روس بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں