بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے لائحہ عمل طے کریں گے:زرداری
اسلام آباد(دنیا نیوز)صدر آصف زرداری نے کہا کہ سستی توانائی کے حصول کے لیے توجہ دی جا رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔
حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوشش کر رہے ہیں، ایسی صنعتوں کی ضرورت ہے جو ہمارے لوگوں کو خوشحال کریں ،وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے 12 ویں ایکسیلینس ایوراڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کرر ہی ہے، پالیسی ریٹ میں مزید کمی کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے، اپنے سابق دور میں صنعتوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے، برآمدات بڑھانے کے لیے فیصل آباد کے صنعتکاروں کو مواقع فراہم کیے۔