آئی ایم ایف پروگرام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال:وزیر تجارت

 آئی ایم ایف پروگرام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال:وزیر تجارت

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، بزنس فنانسنگ کے طریقہ کار میں بہتری لانے پر کام جاری ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپورٹس لیڈ اکانومی ریس ٹو 100 بلین ڈالر کے موضوع پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہمارا ہدف وسط ایشیائی ریاستوں تک مکمل تجارتی رسائی ہے، پاکستان کا اقتصادی مستقبل برآمدات میں نمایاں اضافے پر منحصر ہے، برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لئے جامع حکمت عملی بنا ئی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں