مفتی عبدالرحیم نئے تعلیمی بورڈ مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کے صدر مقرر

مفتی عبدالرحیم نئے تعلیمی بورڈ مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کے صدر مقرر

وفاقی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی بورڈ کی منظوری دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم نے جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ اور جامعۃ الرشید احسن آباد پر مشتمل نیا تعلیمی بورڈ ’’مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان‘‘ قائم کیا ہے، جس کی تعارفی تقریب جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی میں ہوئی ۔ جامعۃ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم بورڈ کے صدر، جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نائب صدر ، شیخ الحدیث مفتی محمد زرین خان ناظم اعلیٰ ، مولانا الطاف الرحمن ناظم الحاق، مولانا فرحان نعیم ناظم تعلیمات مقرر کئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں