جعل سازی سے کمپنی ہتھیانے کی کو شش ،2 افراد کیخلاف مقدمہ

 جعل سازی سے کمپنی ہتھیانے کی  کو شش ،2 افراد کیخلاف مقدمہ

جعلی دستخط شدہ اشٹام پیپر تیا رکر کے کاروباری شراکت داری توڑنے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محلہ سن فورٹ ولاز کے رہائشی شکیل ظفر نے تھانہ سول لائن کو درخواست دی کہ وہ عمران اسلم اور ذیشان اسلم کے ساتھ 2005سے شراکت داری کے تحت کاروبار کر رہا ہے ، شک گزرنے پر وہ کرسچن ٹاؤن رجسٹرار آف فرمز آفس گیا تو وہاں سے ریکارڈ دیکھنے پر علم ہوا کہ ملزموں نے جعلی اشٹام پیپر تیار کر کے فرم کو ہتھیانے کی کوشش کی ہے ،سول لائن پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں