تتلے عالی :تجاوزات کی بھرمار ،کاروباری مرکز میں پیدل چلنا بھی دشوار

تتلے عالی :تجاوزات کی بھرمار ،کاروباری  مرکز میں پیدل چلنا بھی دشوار

تتلے عالی میں تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ،سڑکوں پر ٹریفک جام، کاروباری مراکز میں پیدل چلنا بھی محال ہوگیا

تتلے عالی(نامہ نگا ر ) تتلے عالی کی اہم سڑکوں گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ،نوشہرہ روڈ،کامونکے روڈ ودیگر مقامات پر پانچ سے 6فٹ چوڑے پختہ تھڑے بنا د ئیے گئے ہیں جبکہ پھٹے ،ریت بجری ،چارپائیاں،فرنیچرودیگر سامان کناروں تک سجا دیا جاتا ہے جس سے راستے تنگ ہو کر رہ گئے ہیں ۔تتلے عالی بس ویگن سٹینڈ،مین بازار،لوہے والا بازار،مارکیٹوں میں دکانوں کے آگے دکانیں قائم کرنے ،پھل ،سبزی،مشروبات ودیگر اشیا کے سٹالوں ،غیر قانونی سائیکل،موٹر سائیکل پارکنگ سے بازار سکڑ گئے ہیں ۔ شہریوں نے بازاروں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں