پاہڑیانوالی :لیاقت بلوچ کی زیا دتی کاشکار لڑکی کے گھر آمد

پاہڑیانوالی :لیاقت بلوچ کی  زیا دتی کاشکار لڑکی کے گھر آمد

پاہڑیانوالی (نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ پاہڑیانوالی میں زیا دتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے گھر پہنچ گئے ۔

لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے ساتھ ہونے والی درندگی کی جس قدر مزمت کی جائے وہ کم ہے ، صدمہ کی وجہ سے بچی کے والد کی ناگہانی موت بھی قتل کی ایک صورت ہے مجرموں کا گرفتار نہ ہونا انتہائی افسوناک ہے ،وزیر اعظم عمران خان واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور آئی جی پنجاب کو حکم دیں کہ فوری ملزموں کو گرفتار کر ائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں