ٹک ٹاک ویڈیو کا معاملہ ڈی پی او کا نوٹس ، اہلکار کو شوکاز

 ٹک ٹاک ویڈیو کا معاملہ ڈی پی او کا نوٹس ، اہلکار کو شوکاز

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس اہلکار کی ٹک ٹاک ویڈیو کے معاملے پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔

ڈی پی او حسن اقبال نے تھانہ مراد پور میں تعینات پولیس اہلکار ولید اقبال کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر یونیفارم میں اور سکیورٹی برانچ میں بیٹھ کر بھا رتی گانوں پر ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ سامنے آنے پر نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کر تے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں