عید میلاد النبی : گلیاں ، بازار سج گئے ، جلوس ریلیاں نکلیں گی

عید  میلاد  النبی  :  گلیاں  ،  بازار  سج  گئے  ،  جلوس  ریلیاں  نکلیں  گی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر ) جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اورگوجرانوالہ میں گلیوں، بازاروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ۔

مساجد ،گھروں،زینت المساجد محلہ داراسلام ،فیضان مدینہ،انوارالمساجد پاپولر نرسری سمیت شہر بھر میں عمارتوں کو برقی قمقموں آرائشی لائٹوں سے روشن کردیا گیا ، خانہ کعبہ اور روضہ رسول و دیگر مقدس تبارکات کو ماڈل کی شکل میں تیار کرکے سجا یا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں آج 1200 سے زائد مقامات سے عید میلاد النبی کے جلوس نکالے جائیں گے ،شہر کا مرکزی و قدیمی عید میلاد النبی  کا جلوس آج صبح 9بجے شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ سے مولاناپیر محمد دائود رضوی و علماء و مشائخ تنظیمات اہلسنت کے قائدین کی قیادت میں نکالا جائے گاجو مقرر راستوں سے ہوتا ہوا میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوگا اور بعد از نماز عشاء اسی میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر میں سالانہ محفل میلاد مصطفی  منعقد ہوگی ۔ علاوہ ازیں تنظیمات اہلسنت، مرکزی میلاد کمیٹی حیدری روڈ و ملحقہ علاقہ جات کے زیر اہتمام ممتاز عالم دین علامہ قاری شبیر صدیقی و علاقہ بھر کے تمام علماء کرام و معززین کی قیادت میں جشن عید میلاد النبی  کا جلوس صبح 9بجے حیدری روڈ میلاد مصطفی شکوری چوک سے شروع ہوکر مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا حیدری روڈ حویلی بابا فقیر پر پہنچ کر درود و سلام اور خصوصی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں