لالہ موسیٰ: فاطمہ جناح پارک کی حالت زار ،شہری پر یشان
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )بلدیہ لالہ موسیٰ کے زیرانتظام فاطمہ جناح پارک کی حالت زار پر عوام بچوں کی تفریح کیلئے پریشان ہیں ۔
بارشوں کے باعث فاطمہ جناح پارک میں اگنے والی خودرو جڑی بوٹیوں سے پارک بھوت بنگلے کاروپ دھار چکاہے ، اوپر سے ٹوٹے ہوئے جھولے بھی میونسپل کمیٹی کے حکام بالاکی عدم دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں،شہریوں کاکہناہے کہ اگر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے ذمہ دار پارک کو نہیں چلاسکتے تو اسے کسی این جی اوکے حوالے کردیں جو بہتر طریقے سے چلائے ،بے شک پارک کی انٹری فیس ہی رکھ لی جائے لیکن پارک کامقصد تو پورا ہوسکے ،پارک کی حالت زار دیکھتے ہوئے شہری پریشان ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو گھمانے کیلئے کہاں لے کرجائیں ، شہریوں نے ڈی سی گجرات سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔