اندرون شہر کسیرا بازار میں مچھلی منڈی کیخلاف تاجروں کا احتجاج، باہر منتقل کرنے کا مطالبہ

اندرون  شہر  کسیرا   بازار  میں مچھلی  منڈی  کیخلاف  تاجروں   کا  احتجاج، باہر  منتقل  کرنے  کا  مطالبہ

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)اندرون شہرکسیرا بازارمیں مچھلی منڈی کیخلاف تاجروں نے احتجاج کیا اورمنڈی کو باہر منتقل کرنے کامطالبہ کیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کسیرا بازار میں مچھلی منڈی کیخلاف تاجروں ثمر منیر،نواز خان،شبیر مہر،ایم طارق،طاہر آصف،عتیق الرحمان،عابد قادری،حاجی اختر علی،شاہد مجید وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اندرون شہر مچھلی منڈی نے نہ صرف تاجروں کے کاروبارتباہ کر دئیے ہیں بلکہ شہریوں کو مضر صحت مچھلی کی فراہمی سے موت بانٹی جارہی ہے ،کئی سالوں سے علی پور چوک منتقل ہونے کے باوجود با اثر افراد دکانوں کے آگے گندگی پھیلا کر رفو چکر ہو جاتے ہیں، اگر فوری طور پر کسیرا بازارسے مچھلی منڈی کو ختم نہ کیا گیا تو تاجر شٹر ڈاؤن کرکے ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے باہر احتجاج کرینگے ،انہوں نے مزیدکہاکہ مچھلی منڈی کے باعث علاقہ بھر میں تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، ایک رہائشی نے بتایا کہ صبح کے وقت بچے سکول جاتے ہوئے بھی پریشان ہوتے ہیں جبکہ گھریلو خواتین کو خریداری کے دوران مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں