حافظ آباد:ہائی سکول نمبر 1میں کشمیر بنے گاپاکستان کی تقریب

حافظ آباد:ہائی سکول نمبر 1میں کشمیر بنے گاپاکستان کی تقریب

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا،نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 میں کشمیر بنے گاپاکستان کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔

جس میں سی ای او ایجو کیشن وزیر احمد آغا،پرنسپل محمدعنایت و دیگر اساتذہ وطلباء نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے کشمیر کی آزادی کے لئے جولازوال قربانیاں دی ہیں وہ ایک نہ ایک دن ضروررنگ لائیں گی۔ کشمیر ی مسلمانوں کے پاکستان کی دھرتی سے لازوال رشتہ ہے اور ہم کشمیری مسلمانوں کے آزادی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے اس پر انسانی حقوق کے تنظیمووں کو نوٹس لینا چاہئے ۔ اس موقع پر طلباء و اساتذہ نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں