خاکسارتحریک کا یکجہتی کشمیروفلسطین کے حق میں مظاہرہ کاانعقاد

گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر )خاکسارتحریک کے زیرِ اہتمام شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ پر یکجہتی کشمیروفلسطین کے حق میں مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت خاکسار رہنما سالار عابد عباس نے کی۔۔۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیامِ پاکستان کے فوراً بعد بانء خاکسار تحریک علامہ عنایت اللّہ خان المشرقی نے جہاد کشمیر میں بنفسِ نفیس شرکت کی اور خاکسار جانبازوں اور قبائلیوں کے ہمراہ کشمیر کے آخری شہر اننت ناگ اسلام آباد تک جا پہنچے اور محاذ سے زخمی ہوکر کئی ماہ سنٹرل ہسپتال راولپنڈی میں زیرِ علاج رہے لیکن ہمارے حکمران ہندو بنیے کی مکاری میں آگئے اور کشمیر سے تمام قبائلیوں اور فوجوں کو واپس بلا لیا جس کی علامہ المشرقی نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اگر ایک دفعہ کشمیر کا معاملہ اقوامِ متحدہ میں چلا گیا تو پھر قیامت تک حل نہ ہوسکے گا ،خاکساررہنما نے مزید کہا کہ کشمیرو فلسطین کو سال بعد صرف ایک دن کیلئے مختص کرکے نعروں،ریلیوں اور تقریروں سے آزاد کروانا ناممکن ہے اس کے لیے قوم کو اپنے تمام تر مذہبی اور سیاسی اختلافات کو فی الفور ختم کر کے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند بننا پڑیگا تب جاکرہی ظلم کی چکی میں پسے ہوئے کشمیروفلسطین کو انکا حقِ خود ارادیت دلوایا جا سکے گامظاہرہ کے آخر میں تمام شہدائے کشمیروفلسطین کے اعزاز میں عسکری سلامی پیش کی گئی۔