راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
بھلوال(نمائندہ دنیا) راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ بھلوال صدر پولیس کی گرفت میں آگیا،اشتہاری کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔۔
ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔