جماعت رضائے مصطفی پاکستان کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی

 جماعت رضائے مصطفی پاکستان کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان اور آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالسلام گوجرانوالہ سے جانشین ولی کامل علامہ صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔۔۔

 جو شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ پر جا کر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیر ضرور آزاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ہمیں ہندوستان کے کلچر کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے ،جماعت اہلسنت پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ پیر خالد حسن مجددی،ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ محمد رفیق قادری و دیگر مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور حقیقی شہداء کی تعداد اس سے کئی گننا زیادہ ہے ۔ کشمیر کے مسئلہ کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت کا موقع دیا جائے ۔ آخر میں صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی نے کشمیرکی آزادی ،مجاہدین کشمیر اور وطن عزیز کی سالمیت اور بقا کیلئے خصوصی دعا کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں