ڈسٹرکٹ بار، رہبر لائرز فورم کی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی

ڈسٹرکٹ بار، رہبر لائرز فورم کی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار اور رہبر لائرز فورم کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جو ختم نبوت چوک سیشن کورٹ سے شروع ہو کر سیالکوٹ روڈ پر جاکر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، پاکستانی قوم کشمیریوں کو حق خوداریت دلوانے کے لیے تحریک آزادی کشمیر کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ریلی کے شرکا نے بھارتی درندگی اور کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف نعرے لگائے اور اقوام عالم سے کشمیریوں کی آواز سننے کا مطالبہ کیا۔ریلی میں صدر بار چودھری پرویز عابد ہرل ،سیکرٹری با ر وزیر علی ملک،رہبر لائرز فورم کے چیئرمین پرویز شاکر ،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کلچر ونگ کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر حلیم و دیگر وکلا نے شرکت کی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں