گجرات:کار چور گینگ گرفتار ، 5گاڑیاں بر آ مد

گجرات:کار چور گینگ  گرفتار ، 5گاڑیاں بر آ مد

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)تھانہ لاری اڈ ا پو لیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث3رکنی مشرف عرف بلا گینگ گرفتار کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے کی 5 کاریں برآمد کر لیں ۔

 گرفتار ملزموں میں مشرف صابر سکنہ ننکانہ ،محمد عمران سکنہ سمندری فیصل آباد اور نوید مرتضیٰ شامل ہیں ،ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے ماسٹر چابی تیار کر رکھی ہے جبکہ جدید آلات کی مدد سے گاڑی میں لگا ٹریکنگ سسٹم بھی ناکارہ بنا دیتے تھے ۔گاڑی چوری کرنے کے بعد اسے مختلف اضلاع میں سستے داموں فروخت کر دیتے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں