افسر عوام کو ریلیف میں غفلت نہ کریں :ڈی سی سیالکوٹ

افسر عوام کو ریلیف میں غفلت نہ کریں :ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری افسر دفاتر میں مقررہ اوقات کار اور نظم و ضبط کو یقینی بنائیں ۔۔۔

اور دفاتر میں کام کی غرض سے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اورسروسز کے معیارکو بہتر بنائیں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی افسر وں کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ افسر فرائض منصبی پوری دیانت داری اور جانفشانی سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مکمل سپورٹ کی جائے گی اور ڈی سی آفس تمام محکموں سے تعاون کیلئے ہمہ وقت رابطہ میں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈسپلن پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں