پھالیہ :دودھ 250 روپے کلو فروخت نہ کرنے پر شیر فروش پر تشدد

 پھالیہ :دودھ 250 روپے کلو  فروخت نہ کرنے پر شیر فروش پر تشدد

پھالیہ (نامہ نگار )دودھ 250 روپے کلو فروخت نہ کرنے پر کسان اتحاد کے کارکنوں نے شیرفروش کو تشد د کا نشانہ بنا ڈالا ۔۔۔

کسان اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے 16اور17مارچ کو شہر میں دودھ سپلائی بند رکھنے کی دھمکی دے رکھی تھی،کسان اتحاد کونسل کے ڈنڈا بردار جوانوں نے مختلف جگہوں پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ دیہات سے آنے والے دودھ فروشوں کا شہر میں داخلہ روکا جائے تاکہ دودھ کا ریٹ بڑھا کر 250 روپے کیا جا سکے ، اس دوران ظفر اقبال کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں