پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ،رشوت لینے لگے

پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ،رشوت لینے لگے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)سیالکوٹ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا مزدوروں اور ریڑھی بانوں پر ظلم جاری۔ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام۔۔

ٹریفک پولیس ریڑھی بانوں کے ترازو اٹھا کر لیجانا معمول بنا لیاٹریفک پولیس اہلکار اور افسر ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے یا تو اپنی من پسند کی کھانے والی اشیا بطور رشوت وصول کرتے ہیں یا اصرار کرنے پر ریڑھی بانوں کے ترازو اٹھا کر لے جاتے ہیں ۔سیالکوٹ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کام صرف آور صرف غریب محنت کش موٹر سائیکل والوں کا چالان کر نا یا ان سے رشوت وصول کرنا ہوتا ہے یا ٹریفک پولیس ملازمین اپنے مقررہ چالان پورے کرنے کے درپے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں اس کے علاوہ اکثر ٹریفک پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی اپنے اپنے موبائل فون میں مگن نظرآتے ہیں آئی جی پنجاب آر پی او گوجرانولہ ڈویڑن ڈی پی او سیالکوٹ سے کار روائی کا مطالبہ ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کو کنٹرول کریں دوران ڈیوٹی اپنے موبائل فون استعمال نہ کریں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں