ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے مفت آٹا کی تقسیم کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے مفت آٹا کی تقسیم کا جائزہ لیا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آبادعمر فاروق وڑائچ نے پنڈی بھٹیاں، جلالپور بھٹیاں، سکھیکی ، کسیسے ، کوٹ سرور اور۔۔

رسول پور تارڑ میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں آٹا کی تقسیم اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشداقبال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اﷲ سندھوبھی ان کے ہمراہ تھے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر مستحق افراد میں 10کلوگرام آٹا کے 80 ہزار سے زائد تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ کا کہنا ہے کہ تمام آٹا پوائنٹ پر رجسٹرڈ مستحق خاندانوں میں آٹا کی تقسیم کا عمل شفاف اور پرامن طریقے سے جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ ہر سنٹر پر آٹا کی تقسیم کے عمل کو ہر لحاظ سے مانیٹر بھی کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران تمام آٹا پوائنٹس کے انچارج کو ہدایت کی کہ آٹا کی تقسیم کے حوالہ سے تمام ریکارڈ مرتب کیا جائے اور جن افراد کے شناختی کارڈ ز پر رجسٹریشن کا کوئی مسئلہ ہے انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے حوالہ سے مکمل رہنمائی دی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں