تھانہ علی پور چٹھہ کے ایس ایچ او اور چوکی انچارج معطل

تھانہ علی پور چٹھہ کے ایس ایچ او اور چوکی انچارج معطل

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)تھانہ علی پورچٹھہ کی ذیلی چوکی رسولنگر کے گاں برج تاشہ کے رہا ئشی حماد الحسن چٹھہ کی منگنی تھی۔۔

 جس میں ملزم نعمان اپنے ساتھیوں سمیت آیااور ایک گھنٹہ ہوائی فارنگ کی پولیس کو اطلاع ملنے پے چوکی انچارج کرامت علی نے موقع پر پہنچ کر ملزموں سے 4کلاشنکوف، 4کوپے ،20عدد میگزین اور 600گولیاں برآمد کر لیں۔بعدازاں مبینہ مک مکا اور رشوت ستانی کے سبب ملزموں کو چھوڑ دیا۔جس کی اطلاع اہل علاقہ نے سی پی او گوجرانوالہ کو دی انہوں نے انکو ائری کرتے ہوئے تھانہ علی پورچٹھہ کے ایس ایچ او راناامتیاز اور چوکی انچارج کرامت علی کو معطل کر دیا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذ کر ہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ چوکی انچارج نے حوالات میں ملزم کو برہنہ کرکے تشدد کیا اور ویڈیو بھی بناتا رہاجس پر اعلیٰ حکام نے مقدمہ درج کرکے اسے معطل کیا تھا۔بااثر اے ایس آئی کرامت علی نے دوبارہ رسولنگر میں اپنی تعیناتی کو یقینی بنایا ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں