23 مارچ تجدید عہد اور قومی تاریخ کا سنہری دن :ایس اے حمید

 23 مارچ تجدید عہد اور قومی تاریخ  کا سنہری دن :ایس اے حمید

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے ایس اے حمید نے کہا ہے کہ 23 مارچ تجدید عہد اور۔۔

 ہماری قومی تاریخ کا سنہری دن ہے ، قائد اعظم نے چومکھی جنگ لڑی اُن کی قیادت میں برصغیرکے مسلمانوں نے اپنی تہذیب و تمدن کے تحفظ کیلئے بے مثال جستجو کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر ایک آزاد و خود مختار مسلم ریاست معرض وجود میں آئی، گزشتہ 75 سال سے آج تک کے حالات و واقعات ہمارے آباؤ اجداد کے وژن اور سوچ کی وسعت و صداقت کی گواہی دیتے ہیں۔اِن خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر23مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں