سبزیاں،پھل50 روپے فی کلو تک مہنگے

سبزیاں،پھل50 روپے فی کلو تک مہنگے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی گوجرانوالہ اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔۔

 سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا،گوشت ،چکن ،انڈے ،گھی ،مصالحہ جات ،چینی سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اوپن مارکیٹ سے غائب ہوگئے اورسرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں ہی نہ ہوسکیں،تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں رمضان کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے ،پہلے روزہ ہی انتظامیہ کی طرف سے چیکنگ کا سخت نظام نہ ہوسکا جس کی وجہ سے دکاندار پھل اور سبزیاں سرکاری نرخنامے کے بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کرتے رہے ، سستے بازاروں میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں تاہم کئی بازاروں میں شہریوں کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کے ناقص معیار کی شکایات کی گئیں۔اشیاخورونوش کی بڑھتی قیمتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا،دوسری طرف ماڈل بازاروں میں سہولت کاؤنٹرز پر خصوصی ریلیف پیکیج متعارف کروایا گیا اور اشیا خورونوش کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے 12 سے 15 فیصد کم رکھی گئیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں