گیپکو کے فیلڈ سٹور میں کروڑوں کا سامان خورد برد کرنے کی انکوائری مکمل،4ملازمین نو کری سے برخاست

گیپکو   کے   فیلڈ  سٹور  میں  کروڑوں  کا   سامان  خورد برد  کرنے کی انکوائری  مکمل،4ملازمین  نو کری  سے برخاست

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گیپکو کے فیلڈ سٹور میں کروڑوں کا سامان خورد برد کرنے کی انکوائری مکمل ہوگئی ، 4ملازمین کو نوکری سے برخاست۔۔

 جبکہ ایک کو بحال کردیا گیا اور ایک کیخلاف تحقیقات جاری ہیں ،گیپکو کے فیلڈ سٹور میں سٹورمنیجر ،سینئر سٹور کیپر سمیت دیگر ملازمین نے ملی بھگت کرکے ریکارڈ ٹیمپر کیا اور ایکسئن ،ایس ڈی اوز کے جعلی دستخط کرکے کروڑو ں روپے مالیت کا سامان جاری کرلیا اور قیمتی کنڈکٹرز ،ٹیکنیکل سامان کو بڑے پیمانے پر چوری کرکے فروخت کردیا جس پر گیپکو اتھارٹی نے سٹور منیجر،سینئر سٹور کیپر سمیت سات ملازمین کو معطل کرکے تحقیقات شروع کی تھیں، انکوائری مکمل ہونے پر گیپکو اتھارٹی نے چار ملازمین سینئر سٹور کیپر احمد باجوہ ،سٹور کیپر ضرغام ،جونیئر سٹور کیپر عثمان افضل اورالطاف کو نوکری سے فارغ کردیا اور ان سے لاکھوں روپے ریکوری کرنے کا حکم دیا جبکہ سٹورمنیجر وہاب کو نوکری پر بحال کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن تعینات کردیا جس پر دیگر ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گیپکو اتھارٹی نے شفاف تحقیقات نہیں کیں بلکہ جانبدرانہ انکوائری کی ہے جس کیخلاف عدالت جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں