در ختوں ، پرندوں کا خاتمہ دھرتی کیلئے خطرناک :علی حسن

در ختوں ، پرندوں کا خاتمہ دھرتی کیلئے خطرناک :علی حسن

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین علی حسن وائس چیئرمین وسیم اور جنرل سیکرٹری عمران گجر نے حکومت سے مطالبہ کرتے۔۔

 ہوئے کہا ہے فطرت کے نظاروں سے سجی دھرتی کو انسانوں نے روندنے اور پرندوں کا صفایا کرنے میں کسر نہیں چھوڑی،گزشتہ دو دہائیوں تک جس قدر دھرتی درختوں پرندوں سے سجی ہوئی تھی اس کے حسن کو چھین لیا گیا ہے قدرت کی نعمتوں کو اپنے ہا تھوں سے ملیا میٹ کیا گیا ،نہروں کے کناروں اور دیہات میں شیشم ،کیکر ، برگد اور پیپل کے در ختوں کو ختم کر دیا گیا ،اس اقدام سے پر ندوں کی پناہ گا ہیں بھی ختم ہو گئیں اور کانوں کو بھلی لگنے والی آ وازیں بھی خاموش ہوگئیں ۔انہوں نے کہا کہ در ختوں کے خاتمے سے ما حولیاتی آ لود گی میں اضافہ ہو رہا ہے جو انسانوں کیلئے بھی خطرناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکو مت جنگلی حیات اور پر ندوں کی حفا ظت اور بحالی کیلئے اقدمات کرے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں