ٹریفک قوانین کاجاننااورعمل کرناہرشہری کافرض:عرفان رانجھا

ٹریفک قوانین کاجاننااورعمل کرناہرشہری کافرض:عرفان رانجھا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ عرفان رانجھا نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل سے ہی قیمتی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔۔

دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو ملکی قوانین کا احترام کرتی ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے کے ٹی ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں ٹریفک قوانین سے آگہی کے حوالے سے تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کو جاننا اور ان پر عمل کرنا ہر شہری پر لازم ہے ، ان قوانین پر عمل کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں، شہریوں کو چاہئے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو اپنا معمول بنا ئیں ، اس موقع پر طارق سعید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں