یوٹیلیٹی سٹورز رات8بجے تک کھلے،شناختی کارڈ کی شرط ختم

یوٹیلیٹی سٹورز رات8بجے تک کھلے،شناختی کارڈ کی شرط ختم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) ریجن بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورز کاوقت رات آٹھے بجے تک کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے شناختی کارڈ کی شرط ھبی ختم کردی گئی ہے۔۔

 چاندرات تک عملہ عوام کی خریداری کے لیے موجودرہے گا اورانکی چھٹی بھی منسوخ کردی گئی ہے ، 19اشیاء سمیت آٹاکی مزیدمقدارمہیاکی جائے گی تاکہ عوام کوریلیف مل سکے ۔تفصیلات کے مطابق ریجن بھرکے 52یوٹیلیٹی سٹورز پرچاندرات تک عوام کو ریلیف دینے کے لیے شناختی کارڈکی شرط ختم کردی گئی ہے جبکہ وقت بھی پانچ سے بڑھارات 8بجے تک کردیاگیاہے ، یوٹیلیٹی سٹورز صبح ساڑھے آٹھ سے رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے ،ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن عائشہ طاہرہ نے بتایاکہ ریجن بھر کے یوٹیلیٹی سٹور ز پر گھی،آئل،دالیں،کالے چنے ،سفیدچنے ،بیسن،چائے ،چاول وغیرہ مارکیٹ سے کم ریٹ پر دستیاب ہونگے ،عوام اب چاندرات تک رات 8بجے تک کم نرخوں پر خریداری کرسکیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں