ہوشربامہنگائی :شہریوں نے پھلوں کابائیکاٹ شرو ع کردیا

 ہوشربامہنگائی :شہریوں نے پھلوں کابائیکاٹ شرو ع کردیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)فروٹ اور اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کیخلاف شہریوں نے اپنی مدد آپ کے۔۔

 تحت پھلوں کا بائیکاٹ شروع کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں دنیا بھر میں حتیٰ کہ یہودی اور کرسچین ممالک میں بھی فروٹ، سبزیوں سمیت اشیا خورونوش کی قیمتیں آدھی کر دی گئی ہیں لیکن ہمارے ہاں قیمتیں سو فیصد بڑھا دی گئی ہیں،غریب عوام اپنے بچوں کیلئے افطاری کے وقت فروٹ تو دور کھجوریں لینے سے بھی محروم ہو گئے ہیں، مہنگائی مافیا کے ہتھکنڈے ناکام بنانے کے لیے عوام نے فروٹ خریداری کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے جو ابتدائی طور پر 10رمضان تک جاری رہے گا اور اگر اس کے باوجود فروٹ کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو 20رمضان تک کیلئے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جائیگا، عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ غریبوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی خاطر پھلوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جارہا ہے ۔ عوام نے صرف 10 رمضان تک پھلوں کا بائیکاٹ کردیا تو اگلے بیس دن سکون سے گزر جائیں گے ،دوسری طرف پھلوں کا بائیکاٹ کرو مہم کے پہلے روز فروٹ کی خریداری میں پچاس فیصد تک کمی آ چکی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں