نوشہرہ روڈ پر جوس پلانٹ پر چھاپہ ،مالکان کیخلاف مقدمہ

 نوشہرہ روڈ پر جوس پلانٹ پر چھاپہ ،مالکان کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)صحت مند پنجاب صحت مند پاکستان مشن کے تحت ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد سجاد گوندل۔۔

 کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے نوشہرہ روڈ پر واقع جوس پلانٹ پر چھاپہ مارکر مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ،موقع پر کیے گئے جوس کے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے یونٹ میں موجود برتن، بھاری مقدار میں شوگر سیرپ اور خالی بوتلیں تحویل میں لے لیں، ٹیم کیجانب سے 800 سے زائد جعلی لیبل بھی تحویل میں لے لیے گئے ۔ناقص جوس پر جعلی لیبل لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں