گجرات:حکم امتناعی کے با وجود اراضی پر قبضہ ،اوور سیز پاکستانی سراپا احتجاج

 گجرات:حکم امتناعی کے با وجود اراضی  پر قبضہ ،اوور سیز پاکستانی سراپا احتجاج

گجرات (سٹی رپورٹر )اوورسیز پاکستانی لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی ہونے کے باوجود 132مرلے اراضی پر قبضہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گیا۔۔

جلالپورجٹاں کے رہائشی ڈنمارک میں مقیم ڈاکٹر احسان الرحمن بابا کا کہنا ہے کہ ہماری موروثی جائیداد 38 کنال حلقہ پٹوار نندپور میں مشترکہ چلی آ رہی ہے جسکی ابھی تک تقسیم اور نہ ہی نشاندہی ہوئی ہے اس جائیداد پر تقسیم کے بغیر ہی بدمعاشی کے بل بوتے پر بعض افراد پولیس کی سرپرستی میں تعمیرات کر رہے ہیں ، ڈاکٹر احسان نے بتایا کہ اس واقعہ پر میر ے خاندان کی جان، مال کو خطرات لاحق ہیں، ڈی ایس پی جلالپورجٹاں سمیت تمام پولیس افسروں کو آگاہ بھی کیا کہ تقسیم کا دعوی ٰعدالت عالیہ لاہور میں چل رہا ہے لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں