سیکرٹری ہاؤسنگ ظفر اقبال کا مفت آٹا تقسیم کے مقامات کادورہ

سیکرٹری ہاؤسنگ ظفر اقبال کا مفت آٹا تقسیم کے مقامات کادورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کا مفت آٹے کی تقسیم کے انتظامات کے جائزہ کیلئے اسلام مارکی کامونکی۔۔

ڈیزائر مارکی چندا قلعہ کادورہ کیا، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل بھی ہمراہ تھے ، قبل ازیں کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے بھی مفت آٹا تقسیم سنٹرز (اسلام مارکی کامونکی، ڈیزائر مارکی چندا قلعہ، پنجاب آرٹس کونسل ایڈیٹوریم شیخوپورہ روڈ) کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اور کمشنر نوید حیدر شیرازی کو آٹے کی تقسیم کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی سیکرٹری نے انتظامات کا جائزہ لیتے سنٹرز پر آٹے کے حصول کے لیے آئی خواتین، مردوں اور بزرگوں سے رجسٹریشن کے عمل میں دشواری بارے استفسار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی سنٹر پر مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے اقدامات یقینی بنائیں اور آٹا کے حصول کے لیے آئے لوگوں کو اہل نہ ہونے پر اچھے طریقے سے گائیڈ کیا جائے اور بینظیر انکم سپورٹ میں فوری اندراج بارے بتائیں۔

 

 

 

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں