تمام مراکز پر ڈیمانڈ کے مطابق آٹا دیا جا رہا :ڈی سی گجرات

تمام مراکز پر ڈیمانڈ کے مطابق آٹا دیا جا رہا :ڈی سی گجرات

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کے ریلیف پیکیج کے تحت ضلع بھر میں مفت آٹا فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔۔

 ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی پی او سید اسد مظفر کے ہمراہ گجرات، لالہ موسیٰ اور کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں قائم آٹا فراہمی مراکز کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار،اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام مراکز پر ضرورت کے مطابق عملہ تعینات کیا گیا ہے ، انتظامی افسر مسلسل آٹا فراہمی مراکز کی نگرانی کررہے ہیں، تمام مراکز پر آٹا ڈیمانڈ کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے ، ایسے افراد جن کو پہلا بیگ مل چکا ہے اور ان کے 8دن پورے ہوچکے ہیں ان کو اب 2آٹا کے تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا تمام مراکز پر شہریوں کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں، ریونیو عملہ،پولیس،ریسکیو 1122کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا ایسے تمام افراد جن کی آمدن 60ہزار سے کم ہے اور وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ اپنی تحصیلوں میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر سے رجسٹریشن کر اسکتے ہیں، شہری اپنی اہلیت جاننے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070پر بھیج کر چیک کرسکتے ہیں اہلیت کا پیغام موصول ہوتے ہی اپنے قریبی آٹا فراہمی مراکز سے مفت آٹا حاصل کریں، مفت آ ٹے کی فراہمی 25رمضان المبارک تک جاری رہے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں