راہوالی:عوامی سہولت کیلئے آٹا تقسیم سنٹر کی جگہ تبدیل

راہوالی:عوامی سہولت کیلئے آٹا تقسیم سنٹر کی جگہ تبدیل

راہوالی (نامہ نگار )مفت آٹا تقسیم کرنے والی انتظامیہ نے عوامی سہولت کے پیش نظر آٹا تقسیم پوائنٹ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج راہوالی سے تبدیل کرکے۔۔

 السیدین میرج ہال جی ٹی روڈ موڑ کوٹ شاہاں پر قائم کردیا ۔راہوالی اور گردونواح کے عوام اس سنٹر سے 8روز میں 10کلو کے آٹے والے 14ہزار تھیلے حاصل کر چکے ہیں، سنٹر کے انچارج محکمہ مال کے آفیسر نذر محی الدین، انجمن پٹواریاں کے ضلعی جنرل سیکرٹری اختر بھنڈر، پٹواری محمد حبیب نے بتایا کہ خواتین اور مردوں کیلئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں اور عملہ کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے جہاں سے صبح سے شام چار بجے تک ہر آنے والے شہری کو بغیر کسی دشواری آٹا مہیا کیا جارہا ہے ،آٹا سپلائی کیلئے ٹرکوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں