گوجرانوالہ ڈویژن 15:لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم

 گوجرانوالہ ڈویژن 15:لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں 17 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد میں 15 لاکھ29 ہزار سے زائد مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔۔

ڈویژن بھر میں 153 ٹرکنگ پوائنٹس اور 1689 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ172 فلور ملز کے ذریعے مفت آٹے کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ،گوجرانوالہ میں 4 لاکھ 54 ہزار’ سیالکو ٹ میں 30 3 لاکھ 98 ہزار’ نارووال میں 2 لاکھ 19 ہزار’ گجرات میں ایک لاکھ 17 ہزار’ حافظ آباد میں ایک لاکھ77 ہزار جبکہ منڈی بہاؤالدین میں ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں