کامونکے 2:شفٹوں میں مفت آ ٹے کی تقسیم کا آ غاز

کامونکے 2:شفٹوں میں مفت آ ٹے کی تقسیم کا آ غاز

کامونکے (تحصیل رپورٹر )رمضان المبارک سپیشل پیکج پروگرام کے تحت شہریوں کی آسانی کیلئے مفت آٹے کی تقسیم 2 شفٹوں میں کردی گئی۔۔

جی ٹی روڈ اور راجباہ روڈ پر واقع میرج ہالوں میں بنے پوائنٹس سے شہری اب رات 9 بجے تک آٹا حاصل کرسکتے ہیں لیکن واہنڈو کے پوائنٹ کاوقت نہیں بڑھایا جاسکا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک سپیشل پیکج پروگرا م کے تحت یہاں پر بھی اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار کی نگرانی میں مفت آٹے کی تقسیم ایک تھیلے سے بڑھا کر دو تھیلے کردی گئی ہے جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ،راجباہ روڈ اور واہنڈو میں واقع تینوں آٹا پوائنٹس پر غریب و مستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین اور بزرگ افراد کا رش اس قدر ہوتا ہے کہ سہ پہر 4 بجے تک چلنے والی شفٹ کے دوران تمام افراد میں آٹا نہیں تقسیم ہوپاتا جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو پورا دن انتظار کرنے کے باوجود باری نہ آنے کی وجہ سے خالی ہاتھ واپس جانا پڑتا تھا،شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جی ٹی روڈ اور راجباہ روڈ والے پوائنٹس کو دو شفٹوں میں کردیا گیا اور اُنکی ٹاٹمنگ سہ پہر چار بجے سے بڑھا کررات نو بجے تک کردی گئی لیکن واہنڈو سب تحصیل آفس میں قائم آٹا پوائنٹ کا وقت نہیں بڑھا یاگیا جس کی وجہ سے سینکڑوں دیہات کے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں