کمشنر کامختلف آٹا پوائنٹس اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ وزیرآباد کادورہ

کمشنر کامختلف آٹا پوائنٹس اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ وزیرآباد کادورہ

گوجرانوالہ ،گجرات،وزیرآباد،لالہ موسیٰ (سٹاف رپورٹر،نامہ نگاران ،نمائندہ دنیا)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ضلع گجرات میں مختلف آٹا پوائنٹس اور کارڈیالوجی۔۔

انسٹیٹیوٹ آف وزیرآباد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے بھٹہ پیلس، رائل میرج ،نور مارکی، بشیر میرج ہال، قندفشان میرج ہال اور قاسم میرج ہال لالہ موسی میں قائم آٹا مراکز کا دورہ کیا،کمشنر نے کہاکہ آٹا مراکز پر شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ریونیو ، محکمہ فوڈ کے افسروں کے ساتھ ساتھ پولیس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، شہریوں کو عزت واحترام کے ساتھ آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ،غفلت پر مراکزپر تعینات افسروں و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، دور دراز کے علاقوں کے شہریوں کی سہولت کے مزید مراکز قائم کئے گئے ، ایسے شہری جن کا ریکارڈ میں نام موجود نہیں ہے ان کی احسن طریقے سے راہنمائی کی جائے ۔دوسری طرف انہوں نے کارڈیالوجی ہسپتال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال علاقہ کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں