مہنگاپھل بیچنے والے 2دکانداروں کیخلاف مقدمہ ،حوالہ پولیس

مہنگاپھل بیچنے والے 2دکانداروں کیخلاف مقدمہ ،حوالہ پولیس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت وپرائس مجسٹریٹ محمد اعظم مغل نے ماڈل ٹاؤن پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن مارکیٹ میں مختلف پھلوں کی۔۔

د کانوں پر ا اچانک چھاپہ مارا اور پھلوں کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے 2د کانداروں کو پھل مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں انکے خلاف پرچے دیکر موقع پر ہی حوالہ پولیس کر دیا ۔ دونوں د کاندار کیلا مقررہ قیمت 320کے بجائے 550روپے اور 600روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کر رہے تھے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد اعظم مغل نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیا خورو نوش کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں