راہوالی: علامہ اقبال ٹاؤن میں قبرستان روڈ کی تعمیر شروع

راہوالی: علامہ اقبال ٹاؤن  میں قبرستان روڈ کی تعمیر شروع

راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے علامہ اقبال ٹاؤن کے قبرستان روڈ کی تعمیر شروع کرا دی گئی جس کا افتتاح ممبر کینٹ بورڈ وارڈ۔۔

نمبر 2گلاب پورہ ناصر حسین مہر، چودھری شہزاد اور حماد شہزاد نے کیا ،اس سڑک کی تعمیر پر 25لاکھ روپے خرچ ہونگے جس کی لمبائی 900فٹ ہوگی، کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عبدالجبار نے علامہ اقبال ٹاؤن کے قبرستان کو جانے والی سٹرک کی تعمیر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کی پرپوزل پر شروع کروا کر علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں