مسلم لیگ ق نے پی پی 31 سے خالد اصغر گھرال کو امیدوار نامزد کر دیا

مسلم لیگ ق نے پی پی 31 سے  خالد اصغر گھرال کو امیدوار نامزد کر دیا

گجرات (نامہ نگار)حلقہ پی پی 31 گجرات سے مسلم لیگ ق نے چودھری خالد اصغر گھرال ایڈووکیٹ کو امیدوار نامزد کر دیا۔

 اس حوالے سے لاہور میں منعقد ہونے والے مسلم لیگ ق کے اجلاس میں خالد گھرال کو امیدوار ڈکلیئر کیا گیا ،یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم شجاعت حسین کی منظوری سے ہوا جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری سرور ،جنرل سیکرٹری شافع حسین اور چودھری وجاہت حسین کی مشاورت بھی شامل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں