ڈسکہ :پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

ڈسکہ :پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ  شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

ڈسکہ(نمائندہ دنیا)پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ،صارفین پرائیویٹ انٹر نیٹ لگوانے پر مجبور ہوگئے۔

 پی ٹی سی ایل ڈسکہ ایکسچینج میں ہزاروں کنکشن چل رہے ہیں اور لائن میں خرابی کیلئے عملہ میں صرف چند افراد ہیں جس کی وجہ سے آئے روز خرابی بھی معمول بن چکا ہے اور صارفین کی طرف سے شکایات کی صورت میں عملہ اور مقامی افسر کوئی توجہ نہیں دیتے ، صارفین ایکسچینج کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں اور مجبوراً پرائیویٹ انٹر نیٹ سروس کی طرف رجوع کررہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں