پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے با وجود مہنگا ئی برقرا ر

ڈسکہ، میانوالی بنگلہ (نمائندہ دنیا ، نمائندہ خصوصی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہوسکی۔
چکن، بیف، مٹن، سبزیاں ، فروٹ، اشیا خورونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں جواضافہ ہوا تھا وہ جوں کا توں ہے ،بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں مزیداضافہ کردیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔