جماعت اسلامی کے رہنما محمد علی ڈار کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

جماعت اسلامی کے رہنما محمد علی ڈار  کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنما محمد علی ڈار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری پولیس پر ہو گی۔

 ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے زونل جنرل سیکرٹری حنیف کمبوہ، سٹی نائب امیر اشرف صدیقی اور جماعت اسلامی یوتھ کے زونل امیر ڈاکٹر ادریس اﷲ امین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد علی ڈار کے قاتل 4 روز گزر جانے کے بعد گرفتار نہ ہو سکے جہاں پولیس کا ضلعی سربراہ اور مقامی تھانے کا مستقل ایس ایچ او ہی نہ ہو وہاں کارکردگی لازماً متاثر ہو گی جو حکام کی غفلت کو ظاہر کر تا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں