سمبڑیال:سکول میں بجلی کی عدم دستیابی ،طلبہ و اساتذہ پریشان

سمبڑیال:سکول میں بجلی کی عدم دستیابی ،طلبہ و اساتذہ پریشان

سمبڑیال (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول روہیلہ میں بجلی کی عدم دستیابی سے بچے اور اساتذہ مشکلات کا شکار ہیں۔

ایک سال کے دوران 5 بار بجلی کا میٹر جل جانے سے بچے گرمی سے بلبلا اٹھے ،پانی کی شدید قلت کے با عث بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا،تھری فیز کنکشن کی درخواست سے آگاہ کرنے کے باوجود محکمہ ایجوکیشن مستقبل کے معماروں کی پریشانی دور کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہا۔ گورنمنٹ ہائی سکول روہیلہ میں بجلی کا میٹر آئے روز جل جانے سے بجلی کا تعطل پیدا ہوچکا ہے ، ایک سال میں یکے بعد دیگرے پانچ بار میٹر جل جانے اور اس کی تنصیب پر ضائع ہونے والے وقت سے نہ صرف طلبہ پریشان ہیں بلکہ اساتذہ کرام بھی طلبہ کی بے چینی کو دیکھتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کو کئی بار سنگل فیز کنکشن کے بجائے تھری فیز کنکشن و ٹرانسفارمر کی ضرورت سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن محکمہ توجہ نہیں دے رہا۔گرمی کے موسم میں بجلی کی عدم دستیابی سے کئی کئی روز تک پینے کے پانی اور واش روموں میں واٹر سپلائی میسر نہ ہونے پر بچوں کے بیمار ہو نے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ بچوں کے والدین نے وزیر تعلیم اور محکمہ کے متعلقہ حکام سے فوری طور پر تھری فیز بجلی کا کنکشن اور ٹراسفارمر لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں