ڈسکہ :کین مافیانے پانی بھی مہنگاکردیا

ڈسکہ :کین مافیانے پانی بھی مہنگاکردیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ اور گردونواح میں گرمی میں اضافہ کیساتھ ہی پینے کے پانی کی مانگ بڑھنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کین مافیا نے بھی قیمتیں بڑھا دیں۔

 30روپے میں ملنے والی پانی کی کین کی قیمت 100روپے کردی گئی ہے ، کین مافیا میں شامل اکثر افراد نے محکمہ آبپاشی کی مبینہ ملی بھگت سے نہروں اور کھالوں کے قریب موٹریں نصب کررکھی ہیں جن سے روزانہ پانی چوری کرکے فروخت کیاجارہا ہے ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں