کمشنر نوید حیدر شیرازی کا پسرور کیڈٹ کالج کا اچانک دورہ

 کمشنر نوید حیدر شیرازی کا پسرور کیڈٹ کالج کا اچانک دورہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے پسرور کیڈٹ کالج کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر حیدر اشرف اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کیڈٹ کالج کے ہاسٹلز، مختلف پلے گراؤنڈز، واش رومز، لائبریری، سائنس لیب اور اکیڈمک بلاک کا تفصیلی دورہ کیا اور کیڈٹ کالج کے طلباء سے ملنے والی ہاسٹلز میں قیام پذیر طلباء سے نیا سمیت دیگر سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ کمشنر نے میس کے کچن کا معائنہ کیا اور کھانا کھا کر معیار چیک کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ کیڈٹ کالج میں طلباء کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کرنے کیلئے مینجمنٹ کا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دینی ہوگی تاکہ ان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہو اور پاکستان کے مفید اور کار آمد شہری ثابت ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں