میڈیکل ویسٹ کی تلفی کیلئے جامع میکنزم تیار کرنے کاحکم

میڈیکل ویسٹ کی تلفی کیلئے جامع میکنزم تیار کرنے کاحکم

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج سے منسلک دو ٹیچنگ ہسپتالوں سمیت 205سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال روزانہ 378کلو گرام میڈیکل ویسٹ پیدا کر تے ہیں۔

 ضلع میں سرکاری و پرائیویٹ سطح پر نصب انسنریٹرز میں اس مقدار سے کہیں زیادہ میڈیکل ویسٹ تلف کرنے کی استعداد موجود ہے ، محکمہ صحت اور ماحولیات ڈیپارٹمنٹ سو فیصد میڈیکل ویسٹ کی تلفی یقینی بنانے کے لئے جامع میکنزم تیار کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال ویسٹ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں