حافظ آباد:شہدا کو خراج عقیدت کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے شمعیں روشن

حافظ آباد:شہدا کو خراج عقیدت کیلئے  سول سوسائٹی کی جانب سے شمعیں روشن

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر منور حسین سیال نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ملک کی بقا اور سالمیت کیلئے قربانی دینے والے شہید ا کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار وہ محکمہ سوشل ویلفیئرکی جانب سے تکریم شہدا کے موقع پر دیوار مہر بانی کے ساتھ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کرنے کے موقع پر کررہے تھے ۔سماجی تنظیوں اور سول سوسائٹی کے ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انجمن نوجوانان کے بانی عبدالجبار رضا انصاری، سماجی ورکر ساجدہ فریاد ، ماہر تعلیم راحت ایوبی بٹ ،ممبر سی آئی پی لاہور ریجن رخسانہ بھٹی و دیگر نے شمعیں روشن کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں