لالہ موسیٰ:لیگی ورکر نے میزائلوں کے ماڈل ہتھ ریڑھی پر سجا لئے

لالہ موسیٰ:لیگی ورکر نے میزائلوں  کے ماڈل ہتھ ریڑھی پر سجا لئے

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ میں ن لیگی متوالے نے انوکھے اندازمیں یوم تکبیر منایا ۔

چکرمحلہ کے رہائشی میاں محمدبوٹا المعروف باباشیرنے میزائلوں کے ماڈل ہتھ ریڑھی پر سجاکر سارے شہر کاچکرلگایا جہاں لوگ بڑے شوق سے میزائلوں کے ماڈلزکودیکھتے رہے اور بزرگ مسلم لیگی ورکر میاں محمدبوٹاکی پاکستان سے والہانہ محبت کوسراہتے رہے ،میاں محمدبوٹا نے میڈیاکوبتایاکہ وہ گزشتہ 23سال سے یوم تکبیرکواسی اندازمیں منارہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں