قربانی کی کھالوں کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لازمی قرار

قربانی کی کھالوں کیلئے ضلعی  انتظامیہ سے اجازت لازمی قرار

تتلے عالی(نامہ نگار )قربانی کی کھالوں کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لازمی قرار دیدی گئی ،کالعدم تنظیموں اوران سے تعلق رکھنے والے اداروں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہو گی۔

 پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے ایام میں کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے این او سی کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کیلئے گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں کے دینی مدارس،ٹرسٹی اداروں،این جی اوز سیاسی ومذہبی جماعتوں سے درخواستیں وصول کریں گے سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی و ملک کی دیگر ایجنسیوں کی مشاورت سے اجازت نامہ جاری ہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں